پاکستان کاترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار،غم کی اس گھڑی میں ہرممکن مدد کو تیار ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کاترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار،غم کی اس گھڑی میں ...
پاکستان کاترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار،غم کی اس گھڑی میں ہرممکن مدد کو تیار ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکیاہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ ترک صوبہ وان میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے،غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،سانحہ کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق ہم ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیوٹیم کے اہلکاروں سمیت 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں، امداد ی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ملبے میں پھنسے لوگوں کوریسکیو کیا جارہا ہے جبکہ برفانی تودے کی زد میں کئی گاڑیاں بھی آئیں ہیں۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جنکی تلاش جاری ہے،برفانی طوفان اور شدیدبرف کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکل آرہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -