گلستان جوہر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاںبحق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ میں مسلح افراد نے سعود آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکار رحمان علی پر گھر کے باہر فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعد زخمی اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ دوران علاج دم توڑ دیا۔