کاروباری دوست ماحول کا فروغ یقینی بنایا جائے،فاروق افتخار

کاروباری دوست ماحول کا فروغ یقینی بنایا جائے،فاروق افتخار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگر اکی جانب سے ایل پی جی کی نقل حمل میں استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے لیے لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن فاروق افتخار نے ممبر (گیس) محمد عارف کی جانب سے جاری کئے گئے خط کو سراہا جس نے اوگرا کی جانب سے نقل و حمل کے لئے لائسنس حاصل کرنے کی سابقہ ہدایت معطل کردی ہے۔ خط میں انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا کے دوہری دائرہ اختیار کے امور کا جائزہ لینے سے ایل پی جی کاروبار کے حفاظتی پہلو پر سمجھوتہ کیے بغیر کاروباری دوست ماحول کا فروغ یقینی بنایا جائیگا۔ پچھلے کئی سالوں سے اوگرا نے تمام ایل پی جی اسٹیک ہولڈرز پر یہ لازمی قرار دے رکھاتھا کہ وہ ایکسپلوسو ڈیپارٹمنٹ سے ایل پی جی کی نقل و حمل کے لئے لائسنس حاصل کریں۔پھر جنوری 2020 میں اوگرا نے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو 15 دن کے اندر اوگرا سے ایل پی جی کی نقل و حمل کے لئے اضافی لائسنسوں کے حصول کے لئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی اور ایسا نا کرنے پر ایل پی جی کی فراہمی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔اس کے بعد ایسوسی ایشن کے وفد نے آنے والے ممبر (گیس) محمد عارف سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس آرڈرکی تعمیل میں متنازعہ معیار سمیت کئی مشکلات درپیش ہیں۔ وفد نے انہیں آگاہ کیا کہ ایل پی جی ایک متبادل ایندھن ہے اور جب موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی فراہمی بہت کم ہوتی ہے،گھریلو اور تجارتی شعبے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔صنعتوں میں موسم سرما کے دوران اگر ایک دن بھی سپلائی رُک جائے توحالات بگڑ سکتے ہیں۔

ا۔ور ایل پی جی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ ممبر (گیس) کی بروقت مداخلت کی وجہ سے ممکنہ بحران دور ہوگیا، 15 دن کے اندر اضافی لائسنس حاصل کرنے کی شرط معطل کردی گئی۔فاروق افتخار نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اوگرا دوہری دائرہ اختیار کے تمام معاملات پر نظرثانی کرے گا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو متعدد حکام سے اسی چیز کے لئے لائسنس لینے پر مجبور نہیں کرے گا۔

مزید :

کامرس -