سرگودھا میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سوئی گیس کی مکمل بندش پر شہریوں کا احتجاج

  سرگودھا میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سوئی گیس ...

  

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سوئی گیس کی مکمل بندش پر شہریوں نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو بنیادی حقوق دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں ہم کشمیریوں کے حقوق ارادیت کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہیں لیکن سوئی گیس کی بندش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھا ہوا ہے جس کا تدارک وقت کی ضرورت اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ارباب اختیار کی زمہ داری ہے جسے پورا کیا نہیں جا رہا اور ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بنائے کھڑے ہیں۔بھارت اگر کشمیر میں مظالم کر رہا ہے پاکستان کے شہریوں پر سوئی گیس کی بندش بھی کسی ظالم حکمران کے مظالم کی انتہا سے کم نہیں۔

مزید :

کامرس -