ویٹرنری یونیورسٹی میں کرو نا وائرس کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی میں کرو نا وائرس کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ما ئکرو بیا لو جی نے انسٹی ٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ کے با ہمی اشترا ک سے گذشتہ روزسٹی کیمپس کے پا شا اکیڈیمک بلاک میں نا ول کرو نا وا ئر س2019 کے مو ضو ع پر آ گا ہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کی اختتا می تقریب کی مشتر کہ صدارت یونیورسٹی آ ف ایجو کیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر مسعود ربا نی، پروفیسر ڈاکٹرطا ہر یعقوب، پروفیسر ڈاکٹر زر فشا ں طا ہر کے علا وہ انسٹی ٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ سے آفیشلز، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اورفیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔پروفیسر پا شا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرونا وائرس جیسے اُ بھر تے ہو ئے مسئلے کے بارے میں عوام الناس کی معلو مات کے لیئے سو شل میڈ یا پر آ گا ہی مہم چلا نے کی اشد ضرورت ہے جس سے لو گو ں کو کرو نا وائرس کے بارے میں سہی آ گا ہی حا صل ہو اور اس بارے میں سو شل میڈ یا پر چلنے والے فر سو دہ ابہام سے چٹکا رہ مل سکے جو کہ ملک میں لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیئے انتہا ئی مو ثر ہے۔ سیمینار کا مقصد عوام الناس کو ناول کرو نا وائرس جیسے اُ بھر تے ہو ئے مسا ئل کے بارے میں بنیا دی معلو مات فراہم کر نا تھا۔جس میں ما ہر ین نے شر کا کو کرو نا وائرس کی تعریف، علا ما ت، بیما ریو ں کے خا تمے اور کنٹرول کے لیئے ویکسن کی ضرورت و حکمت عملی،احتیا طی تدا بیر،وائرس کے پھیلاؤ اور تشخیص میں جا نورو ں کے کردارسے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر لیکچر ز دیے۔

دریں اثنا ء آ گا ہی واک کا انعقاد ہوا جس کی قیا دت پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ وائس چانسلر ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔

مزید :

کامرس -