سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی تیاریاں

سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی تیاریاں

  

راولپنڈی (اے پی پی) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس سعودی ٹریڈ اینڈ اکنامک منسٹر اظہر علی داہر سے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں ہیپ کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ریجنل ٹریڈ کمیٹی آر سی سی آئی خورشید برلاس بھی موجود تھے۔سعودی ٹریڈ اینڈ اکنامک منسٹر کو بتایا گیاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس کے ساتھ ساتھ سنگل کنٹری نمائش کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط مزید مضبوط کیے جا سکیں۔سعودی ٹریڈ اینڈ اکنامک منسٹر اظہر علی داہر نے ہیپ چیئرمین کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہاکہ وہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے جلد ملاقات کریں گے۔

مزید :

کامرس -