ترکی، طیارہ رن وے پر پھسل کر ٹکڑوں میں تقسیم، 1مسافرہلاک، 152زخمی

ترکی، طیارہ رن وے پر پھسل کر ٹکڑوں میں تقسیم، 1مسافرہلاک، 152زخمی

  

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول کے ائیرپورٹ پر 177 افراد پر مشتمل مسافر طیارہ رن سے پھسل کر تباہ ہوگیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ترک میڈیا کے مطابق پیگاسس ائیرلائنز کے ازمیر شہر سے استنبول آنیوالے مسافر طیارے میں 2 بچوں اور 6 عملے کے ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔مسافر طیارہ استنبول کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔مسافر طیارے کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے واقعے میں استنبول کے گورنر نے ایک مسافر ہلاک جبکہ 152افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ چاہت تورہان کے مطابق طیارے کو حادثہ خراب لینڈنگ کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب حکام نے واقعہ کی تحقیقات کیساتھ ساتھ ائیرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا۔

طیارہ حادثہ

مزید :

علاقائی -