اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور کیلئے چین سے براہ راست پروازیں آج سے شروع ہونگی

    اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور کیلئے چین سے براہ راست پروازیں آج سے ...

  

لاہور(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور کے لیے بھی چین سے براہ راست پروازوں کا آغاز آج (جمعرات) سے ہو جائے گا۔چین کے شہر ارمچی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز سی زیڈ6017 آج جمعرات کی صبح آٹھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔چین سے آنے والی چائنہ سادرن ایئر کی پرواز بے نمبر 10 پر پارک ہوگی جبکہ بے نمبر 11 کو احتیاطی تدابیر کے طورپر خالی رکھا جائے گا۔مسافروں کی آمد کے موقع پر سینئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کی باقاعدہ تھرمل اسکیننگ کی جائے گی جس کے لیے تمام تر ضروری اور حفاظتی انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

پروازیں

مزید :

صفحہ آخر -