پاکستان کاترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار

پاکستان کاترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے ترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ترکی میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکیاہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ ترک صوبہ وان میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے۔غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔سانحہ کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق ہم ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔

پاکستان

مزید :

علاقائی -