مقبوضہ کشمیر کی آذادی کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف عملی اقدامات کریں: سراج الحق

مقبوضہ کشمیر کی آذادی کیلئے وزیراعظم اور آرمی چیف عملی اقدامات کریں: سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم،چیف آف آرمی سٹاف اور اہل اقتدار و اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اب عملی اقدامات کریں،پاکستان کی فوج پاکستان کے لیے ہے،قوم کا مطالبہ ہے کہ وہ کشمیریوں کے لیے آگے بڑھے، پور ی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہوگی،حکمران دورنگی اور منافقت چھوڑ کر اور امریکہ کی طرف دیکھنے کے بجائے سلطان ٹیپو بن کر جہاد کا اعلان کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 6ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی غاصب افواج نے جیل خانہ بنادیا ہے اور عالمی برادری تماشا دیکھ رہی ہے، ہمارے حکمران صرف تقریریں کررہے ہیں اور اچھی تقریریں کر کے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کشمیریوں کا حق ادا کردیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد یا مظفر آباد میں بلایاجائے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے استصواب رائے کا حق دلوائے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام یواین او سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ خود اپنی قراردادوں کے مطابق مقوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی جبر وتشدد کے شکار کشمیریوں کو استصواب رائے کے حق کو یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ جنوبی سوڈان کوالگ کرنے اور مشرقی تیمور کو علیحدہ ریاست بنانے کے لیے تو سرگرم عمل ہوجاتی ہے لیکن کشمیریوں پر مظالم پر خاموش ہے اور ان کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے کچھ نہیں کرتی۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن اورڈاکٹر اسامہ رضی نے بھی خطاب کیا۔
سینیٹرسراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -