مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ، زاہد نصر الل

  مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ، زاہد نصر الل

  

ہ

کابل (این این آئی)افغانستان میں پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ بھارت تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں سول سوسائٹی بزنس کمیونٹی اور افغان پارلیمنٹرینز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

زاہد نصراللہ

مزید :

صفحہ آخر -