پراسیکیوٹرز کی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مال روڈ پرریلی

پراسیکیوٹرز کی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مال روڈ پرریلی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی قیادت میں پراسیکیوٹرز نے بھی پراسیکیوٹر جنرل آفس سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل رانا عارف اقبال نون نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کو حق دلانے کے لئے کردار ادا کرے،بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا، وزیر اعظم عمران خان عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں، انشاء اللہ جلد عالمی برادری کو معاملہ کی سنگینی کا ادراک ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے جلد کشمیر آزاد ہوگا، ریلی میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرز جنرل عبدالصمد، سعید احمد شیخ، محمد امجد رفیق،ڈپٹی پراسیکیوٹرز جنرل ناصر محمود سیال، سرفراز احمد کھٹانہ، نواز شاہد، شیخ سہیل،ڈائریکٹر ایڈمن آصف انجم سمیت ایڈیشنل پراسیکیوٹرز جنرل، ڈپٹی پراسیکیوٹرز جنرل اور دیگر ملازمین نے شرکت کی،کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

پراسیکیوٹرزریلی

مزید :

صفحہ آخر -