ساندہ، بیوہ خاتون دیورکے ہاتھوں قتل، مغلپورہ میں نوجوان فائرنگ سے ہلاک

ساندہ، بیوہ خاتون دیورکے ہاتھوں قتل، مغلپورہ میں نوجوان فائرنگ سے ہلاک

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پربیوہ بھابھی کو دیور نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کرمردہ خانے میں منتقل کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ کی رہائشی فریدہ بی بی چند سال قبل بیوہ ہوگئی تھی، اس کا اپنے دیور اورنگزیب کیساتھ جائیدادکا تنازع چلا آرہا تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے اپنی بیوہ بھابھی کو طیش میں آکر پہلے زودو کوب اور تشدد کا نشانہ بنایاپھر پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کرمردہ خانے منتقل کرتے ہوئے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تاحال ملزم کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے۔علاوہ ازیں مغل پورہ کے علاقہ میں محلہ داروں کا جھگڑا،دوافراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 18سالہ نوجوان کو قتل کردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ باجا لائن کے قریب رہائشی 18سالہ بابر کا کسی بات کو لے کر اپنے محلہ داراظہر سے جھگڑا ہوگیا جس کو محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے چھڑوا دیا لیکن اس بات کی رنجش اظہر نے دل میں رکھتے ہوئے اپنے ساتھی مبشر کے ہمراہ واپس آکر فائرنگ شروع کردی جس سے بابر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔اس بابت پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی اور مقتول کے باپ کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت اظہر اور مبشر پر مقدمہ درج کرلیاہے۔ تاحال ملزمان ابھی تک گرفتار نہ کیا جاسکا ہے۔

مزید :

علاقائی -