پارلیمان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے پرعزم ہے،قاسم سوری

پارلیمان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے پرعزم ہے،قاسم سوری

  

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پارلیمان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے پوری طور پر پرعزم ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے مظالم کیخلاف پاکستان کی حکومت اپنی سفارتی جنگ لڑتی رہے گی بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ریاست کے جدید اصولوں اور عوام کے خود اریت کی بنیا دی حق کی نفی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم کبھی نیچے نہیں گرنے دیں گے ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اہم ایشوز پر ہمیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے،کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے،پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں،مودی سرکار کی مکاری اورعیاری اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔

قاسم سوری

مزید :

صفحہ آخر -