شاد باغ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور اسکا ساتھی گرفتار

شاد باغ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور اسکا ساتھی گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ جہاں مرد ڈکیت سرگرم ہیں تو خواتین ڈکیتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔گزشتہ روز شادباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گینگ کو پکڑا جس میں خاتون بھی شامل تھی۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ شادباغ کے علاقے میں ڈکیت گینگ رہائش پذیر ہے جس پر پولیس نے مخبر کی بتائی ہوئی جگہ پر چھاپہ مار کر ملزمہ مہک بی بی اور ساتھ ذولفقار ہو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک ناجائز پسٹل، تین چوری شدہ موبائل فونز، اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید :

علاقائی -