یوم یکجہتی کشمیر،سی ٹی او ٹریفک کا خود جائزہ لیتے رہے

  یوم یکجہتی کشمیر،سی ٹی او ٹریفک کا خود جائزہ لیتے رہے

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر)سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پرائیوٹ گاڑی میں شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ سی ٹی او نے ٹھوکر نیاز بیگ، ٹاؤنشپ، گرین ٹاؤن، کینال روڈپرکشمیر ریلیوں کے سلسلہ میں لگائی گئی ڈیوٹی اور مختلف ڈائیورشن پوائنٹس کا جائزہ لیا۔سی ٹی او نے ناقص سپر ویژن پر کینال روڈ پر پٹرولنگ آفیسر اورسیکٹر انچارج وحدت روڈ کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ڈیوٹی پوائنٹس سے غائب ہونے والے متعدد وارڈنز آفس طلب کر لیا گیا۔

جبکہ انچارجز کو وارننگ دی گئی۔ وارڈنز کو خفیہ چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات اور فرائض میں عدم دلچسپی پر شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ سی ٹی او نے چوکوں میں موجود وارڈنز کو شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی پر کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -