پوری قوم کے ہمراہ پولیس کا ہر افسر اور جوان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید

پوری قوم کے ہمراہ پولیس کا ہر افسر اور جوان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے شاہراہ قائد اعظم سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کو سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ رائے بابر سعیدنے پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنزنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی طرح لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔

نہوں نے کہا کہ کشمیر ڈے کے موقع پر منعقدہ تمام پروگراموں کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ لاہور پولیس کا ہر سپاہی فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی پر زور حمایت کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -