کشمیر مسلسل تکلیف میں ہے، مایوسی اور دکھ بڑھ رہا ہے، کشمیری فنکارہ

کشمیر مسلسل تکلیف میں ہے، مایوسی اور دکھ بڑھ رہا ہے، کشمیری فنکارہ

  

نئی دہلی(آئی این پی)کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہو گیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پھٹ پڑیں۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں مختصر عرصے میں کئی ایوارڈ حاصل کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کشمیر کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ غلط معلومات پر مبنی ہے،اس پر یقین نہ کریں۔ زائرہ نے نہایت دکھ سے کہا کہ کوئی نہیں جانتا ہماری آوازیں کب تک کے لیے خاموش کی گئی ہیں، کشمیریوں کی زندگی پابندیوں اور رکاوٹوں تک سمٹ گئی ہے۔ کشمیر مسلسل تکلیف میں ہے، جہاں مایوسی اور دکھ بڑھ رہا ہے۔

کشمیری فنکارہ

مزید :

صفحہ آخر -