حج مہنگا کرنے کیساتھ 30ہزارحاجیوں ک بنکر بیڈ پر رکھنا بھی مجبوری

  حج مہنگا کرنے کیساتھ 30ہزارحاجیوں ک بنکر بیڈ پر رکھنا بھی مجبوری

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کا حج مہنگا کرنے کیساتھ 30ہزار حاجیوں کو بنکر بیڈ پر رکھنے کی مجبوری بھی آگئی۔ گز شتہ سال سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کو مشکلات کا سامنا بنکر بیڈ کے خیموں میں کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ سال پاکستانی حاجیوں نے ٹرپل سٹوری بیڈ کو یکسر مسترد کر دیا تھا نیچے مرد اور خواتین کو بیڈ دینے اور پہلی اور دوسری منزل پر چڑھنے کیساتھ نیچے کے بیڈ کو ہوا اور ٹھنڈک نہ آنے کیساتھ نماز اور کھانے کی جگہ نہ ہونے سے حاجی احتجاج پر مجبور ہوئے تھے۔پاکستانی حجاج کے احتجاج پر دو مکتب کو بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔ اس سال وفاقی وزیر نے بنکر بیڈ نہ دینے کی درخواست کی تھی سعودی حکومت نے منیٰ میں جگہ کم ہونے اور حاجیوں کی تعداد بڑھنے کو جواز بنا کر ہر ملک سے آنیوالے حاجیوں کی کل تعداد کا 20فیصد بنکر بیڈ دینا لازمی قر ار دیدیا ہے، وزارت مذہبی امور پہلے ہی سرکاری حج مہنگا ہونے کی وجہ سے پریشان ہے، دوسری ازمائش بنکر بیڈ کی آن پڑی ہے۔

بنکر بیڈ

مزید :

صفحہ آخر -