فضل الرحمن ملک دشمنوں کے آلہ کاران کے ایجنڈے پر چلتے ہیں: غلام سرور خان

    فضل الرحمن ملک دشمنوں کے آلہ کاران کے ایجنڈے پر چلتے ہیں: غلام سرور خان

  

واہ کینٹ(آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حکمرانی کے خواب پاکستان میں دیکھتے ہیں اور ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر کام بھی کر رہے ہیں، ان کا دوہرا معیار ہے جب بھی کشمیر کی آزادی کے لئے بات بڑھتی ہے تو مولانا کو دھرنا یاد آ جاتا ہے جس کی وجہ سے مولانا کشمیر کاز سے توجہ ہٹا کر ملک دشمنوں کو خوش کرتے ہیں۔ یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ہندوستان میں 80 لاکھ کشمیری مسلمان طویل ترین لاک ڈاؤن میں ازیت کی زندگی گزار رہے ہیں اور انڈین فوج کے مظالم سہہ رہے ہیں،پوری قوم کشمیریوں کی جنگ آزادی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد ہوگا، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا،70سالوں میں پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں جرات و بہادری سے حقائق کے ساتھ اٹھایا اور عالمی طاقتوں کو بھارتی عزائم سے آگاہ کیا۔ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔

غلام سرورخان

مزید :

صفحہ آخر -