وزارت صحت نے پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

  وزارت صحت نے پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت صحت میں اختیارات کی جنگ زور پکڑ نے لگی، وزارت صحت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔وزارت صحت نے گزشتہ رات پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر مقصود کو عہدے سے ہٹاکر ان کی تعیناتی کے حوالے سے 9 اگست کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا تھا۔وزارت کی جانب سے ڈاکٹر عنصر مقصود کو عہدے سے ہٹاکر ڈاکٹر رضوان حمید ملک کو پمز ہسپتال کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا تاہم وزارت نے ایک بار پھر نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان حمید ملک کی تعیناتی سے متعلق گزشتہ رات جاری کیا گیا مراسلہ معطل کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ وزارتِ صحت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکشن کے مطابق ڈاکٹر عنصر مقصود ہی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

وزارت صحت

مزید :

صفحہ آخر -