مصری شاہ سرکل سے ڈکیتیوں میں ملوث دو افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کارروائی کرتے ہوئے، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث باؤ ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی مصری شاہ سرکل غلام دستگیر خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ نفیس عرف باؤ اور اس کا ساتھی رضوان حسن کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 3 لاکھ روپے مالیت کے 10 موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمدہوا،گر فتارملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔