کشمیر زبانی جمع خرچ اور نعروں سے نہیں جہاد سے آزاد ہو گا: حامد الحق حقانی
اکوڑہ خٹک(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ کشمیر زبانی جمع خرچ اور نعروں سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہوگا، اقوام عالم کی کشمیر کے بارے میں پالیسی منافقانہ ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، بھارت نے ہماری ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں پر گھیرا تنگ کر دیا ہے، اگر آج بھی ہمارے حکمرانوں نے عالمی قوتوں کو اعتماد میں لیا تو ہندوستانی وزیراعظم ضرور پیچھے ہٹیں گے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے مظالم کے خلاف جی ٹی روڈ اکوڑہ خٹک میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر روز گولہ باری اور دراندازی کررہا ہے اور ہمارے حکمران مصلحتوں کے شکار ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور سوشل سوسائٹی اور تمام طبقات سے وابستہ لوگوں کو اعتماد میں لے کر ٹھوس اور پائیدار پالیسی بنائیں، او رکشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلائیں۔ انہو ں نے کہا میرے شہید والد مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں کی حمایت میں پیش پیش تھے۔
حامد الحق حقانی