مقبوضہ کشمیر، بھرتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھرتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے گزشتہ روز نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے لاوے پورہ شالہ ٹینگ میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔دوسری جانب مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے بوگام میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -