پاکستان سے معاملات معمول پر آنے کے امکانات نہیں، بھارتی سفارتکار

پاکستان سے معاملات معمول پر آنے کے امکانات نہیں، بھارتی سفارتکار

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بھارتی سفارتکار نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان معاملات معمول پر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر بھارتی سفارتکار نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کے رابطے یا مذاکرات نہیں ہو رہے،اجے بساریہ کے بعد بھارتی حکومت نے ابھی تک پاکستان کیلئے کوئی سفیر نامزد نہیں کیا۔ دونوں ملکوں کے سفیروں کی تعیناتی کب ہو گی اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں۔بھارتی سفارتکار نے کہاکہ کشمیر میں پابندیاں موجود ہیں، لوگوں کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انٹرنیٹ سروس کشمیر کے کچھ علاقوں میں جزوی طور پر بحال ہے،کشمیر میں پابندیاں کب ختم کی جائیں گی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

بھارتی سفارتکار

مزید :

صفحہ اول -