اتحادیوں کے تحفظات،حکومتی اراکین آج مشاورت کرینگے

اتحادیوں کے تحفظات،حکومتی اراکین آج مشاورت کرینگے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے درمیان برف نہ پگھل سکی۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ق) کے اختلافات کا معاملہ برقرار ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود سے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تفصیلات سے حکومتی کمیٹی و دیگر اراکین کو آگاہ کر دیا۔ شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو مسلم لیگ ق کے موقف سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحفظات پر آج جمعرات کو حکومتی اراکین اسلام اباد میں مشاورت کریں گے۔پنجاب کے معاملات پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی تفصیلات بیان کرے گی اور حکومتی جماعت کے اراکین اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر کوئی حتمی لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔

آج مشاورت

مزید :

صفحہ اول -