حکومت نے قومی سطح پر متنازعہ شہریت قانون کے نفاذ کافیصلہ نہیں کیا،بھارتی وزیر

  حکومت نے قومی سطح پر متنازعہ شہریت قانون کے نفاذ کافیصلہ نہیں کیا،بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے پارلیمینٹ میں وضاحت کی ہے کہ این آر سی (نیشنل رجسٹر فار سیٹیزن) پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔بھارتی وزیر نتیا نند رائے نے ایوان زیریں (لوک سبھا)میں بتایا کہ حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کے نفاذ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔نتیا نند رائے نے پارلیمان میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) میں اندارج کے لیے کسی بھی طرح کی دستاویزات کو بطور ثبوت پیش کرنا لازمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر صرف شناختی کا رڈ نمبر پیش کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی وزیر

مزید :

صفحہ اول -