شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ایم ڈی واسا کوئی اقدامات نا کرسکے

شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ایم ڈی واسا کوئی اقدامات نا کرسکے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں پانی کی قلت برقرار،پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی واسا کوئی اقدامات نا کر سکے جبکہ یوم کشمیر پر بھی شہری پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے۔شہر کے کئی علاقے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی جیسی نعمت سے محروم رہے۔شہر کے علاقے،راوی روڈ،سمادھی گنگا رام،کریم پارک،امین پارک،بند روڈ،مالی پورہ،گنجیاں دی گھاٹی،کرول گھاٹی،ملک پارک،محمدی پارک کے مکین پانی کی تا حال جاری رہنے والی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں جبکہ ایم ڈی واسا اپنے اقدامات کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔شہری صاف پانی پینے کی بجائے گندہ اور غلاظت سے بھر پور پانی پی کر مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جو اپنی ناتجربہ کاری سے شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔ان جان لیواء بیماریوں کو اگر انہیں خودجھیلنا پڑ جائے تو شاید انہیں اس کا احساس ہو جائے۔

پانی

مزید :

صفحہ اول -