ڈیرہ، لاش ہسپتال کے باہر پڑی رہی، عملے کا بیوہ کو ایمبولینس دینے سے انکار

ڈیرہ، لاش ہسپتال کے باہر پڑی رہی، عملے کا بیوہ کو ایمبولینس دینے سے انکار

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب کے شہر میں انسانیت شرما گئی تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب کے شہر میں انسانیت شرمسار اور اخلاقی اقدار منہ چھپانے پر مجبور ہو گئیں۔۔ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد اسکے جسد خاکی کو ہسپتال کے باہر رکھوا کر ایمبولینس تک دینے سے انکار کردیا گیا۔مرحوم کی بیوہ ہسپتال کے باہر بے یارومددگار بیٹھی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

دیکھ کر لوگوں نے مشیر صحت حنیف پتافی کو فون کیا تو حنیف پتافی کے نوٹس لینے پر ایمبولینس فراہم کی گئی۔یاد رہے کہ ٹیچنگ ہسپتال بدنظمی کا گڑھ بن چکا ہے آئے روز اس نوع کے تکلیف دہ واقعات سامنے آنے کے بعد معاملات کی اصلاح کی بجائے صحافیوں کی ہسپتال میں کوریج پر پابندی لگانے کی صورت میں نکالا گیا ہے اوریہ سب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکے آبائی شہر میں پیش آیا اس وجہ سے یہ واقعہ زیادہ شرمناک ہو گیاہے۔

فراہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -