کشمیر کے لیئے بھارت کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے،شبیر انصاری

کشمیر کے لیئے بھارت کے ساتھ جنگ ناگزیر ہے،شبیر انصاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ ایک جنگ ناگزیر ہے، بھارت ایک انتہاء پسند ملک ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، گزشتہ کئی ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کو گھرو ں تک محدودکردیا گیا ہے،انٹرنیٹ کی سروس بند کردی گئی اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات بتانے اور دکھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دیگر ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دی جارہی ہے تا کہ ان کا مکروہ چہر ہ دنیا نہ دیکھ لے، اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورز ی جس طرح کشمیر ہو رہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی المیہ ہے، مسئلہ کشمیر انسانی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیئے پوری دنیا کو ملکر کردار ادا کر نا ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرا م سے خطاب کے دوران کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور بے شک ہم یہی چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں امن ہو لیکن مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اور مسلم دشمنی سے کسی دن بھارت کو بہت بڑا نقصان اٹھا ناپڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے کبھی بھی حل نہیں ہوگا اس کا حل جنگ ہی ہے جب تک بھارت منہ کی نہیں کھائے گا تب تک اپنی اوقات پر نہیں آئے گا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -