وزیرتعلیم سندھ نے کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دیدی

وزیرتعلیم سندھ نے کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دیدی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔سعید غنی نے سندھ کا وزیرِ تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔اس ضمن میں وزیرِ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام کالجز کے طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے اور تمام کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں۔وزیر ِتعلیم سعید غنی کے حکم پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان لے کر اس کی جگہ انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی ہے جب کہ ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -