مسئلہ کشمیر پر پوری قوم یک زبان اور متحد ہے،امتیاز احمد شیخ

مسئلہ کشمیر پر پوری قوم یک زبان اور متحد ہے،امتیاز احمد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسئلہ کشمیر پر پوری قوم یک زبان اور متحد ہے۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں انشااللہ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیر پاکستان بنے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں ظالم مودی سرکار نے ظلم کء انتہا برپا کردی ہے آج پورے ہندوستان میں ظالم مودی کے خلاف بھارتی عوام سراپا احتجاج ہیں مودی نے متنازعہ شہریت بل لاکر بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے اب ہندوستان کو تقسیم سے کوئی نہیں روک سکتا۔ امتیاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیگی ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔