کشمیر میں مسلسل کرفیو تشدد وگرفتایاں جاری ہیں،عبدالرحمن سلفی

  کشمیر میں مسلسل کرفیو تشدد وگرفتایاں جاری ہیں،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ کشمیرعالمی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ کشمیر میں مسلسل کرفیو تشدد وگرفتایاں جاری ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیر میں جاری بھارتی حکومت کے مظالم کیخلاف فوری نوٹس لینا چاہیے اور وہاں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کے حق کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے مولانا عبدالرحمن سلفی مرکز اہلحدیث پر بنس روڈ پر ”کشمیراورعالمی انسانی حقوق“کے موضوع پر خصوصی گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر سے متعلق آئین کی خصوصی شق کرنے اور وہاں نئے سرے سے کشمیر ی مسلمانوں پرمظالم کا سلسلہ شروع کرنے سے بھی کشمیر عوام کی جائز جدوجہد کو ختم کرنے میں بھارت ناکام ہے کشمیر اپنے حقوق وآزادی حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بٹھیے گے انہوں نے کہا پاکستانی عوام اپنے کشمیر ی بھائیو ں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اوآئی سی دیگر عالمی اداروں وممالک کو بھارت کی بھر پور مذمت کرنی چاپہے مولاناسلفی نے کہا کشمیر اپنے جائز حق کیلے قربانیاں دیتے رہے ہیں ایک نہ ایک دن وہ ضرور اپنی جدوجہد میں کامیاب ہونگے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -