نشتر: کاسٹ پرائس پر مریضوں سے ٹیسٹ سہولتیں چھیننے کا منصوبہ

نشتر: کاسٹ پرائس پر مریضوں سے ٹیسٹ سہولتیں چھیننے کا منصوبہ

  

ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال میں کاسٹ پرائس پر مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت نہ دینے میں رکاوٹیں سامنے آگئیں جسکی وجہ مریضوں کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔حالانکہ نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے اے ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل صدیقی کو ہدایت دی ہوئی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ہے کہ وہ غریب اور مستحق مریضوں کو مختلف ٹیسٹوں کی سہولت کاسٹ پرائس پر لازمی دیں۔غریب اور مستحق مریض بازار سے یا نشتر ہسپتال میں ہی مہنگے داموں ٹیسٹ کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔مذکورہ مریضوں نے صحت کے اعلی حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ اے ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل صدیقی کو کاسٹ پرائس پر مخصوص ٹیسٹ کی سہولت دینے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔روزانہ کوٹہ کے مطابق مریضوں کو کاسٹ پرائس پر ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے

منصوبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -