چوک اعظم‘ ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ دو نوجوان جاں بحق

  چوک اعظم‘ ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ دو نوجوان جاں بحق

  

چوک اعظم(نمائندہ خصوصی)چوک اعظم میں خوفناک حادثہ۔ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی۔پٹھان برادری کے نوجوان کزن موقع پر جانبحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق۔چوک اعظم میں لیہ روڈ پر بوائز کالج کے سامنے ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی۔موٹر سائیکل (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

سوار تینوں نوجوانوں میں سے دو سگے بھائی اور تیسرا کزن تھا۔دو نوجوان کزن سمندر خان اور سعید خان موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ تیسرے کزن شرید خان کو شدید سیریس حالت میں لیہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔تینوں نوجوان کوٹ ربانی چکنمبر 357ٹی ڈی اے کے رہائشی تھے۔لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹرک ڈرئیور موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کی اور ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -