مودی کے پاس ولدیت کا سرٹیفکیٹ نہیں، جنگ کا خطرہ ہے، شیخ رشید

  مودی کے پاس ولدیت کا سرٹیفکیٹ نہیں، جنگ کا خطرہ ہے، شیخ رشید

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت میں جنگ کا خطرہ ہے۔لال حویلی کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کو باقاعدہ ڈیزائن کے ساتھ علیحدہ کیا گیا، ہمیں جنگ نہیں دانشمندی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کی ضرورت ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔جوبھارت کے شہریت بل پر خاموش ہے وہ ملک کا غدار ہے، خواہش ہے کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو اور پاکستان کا بازو بنے۔انہوں نے کہا کہ میں محبت کا بھوکا ہوں، مجھے وزارت کا شوق نہیں صرف عمران خان کے ساتھ ہوں۔ مہنگائی ہے، میں عوام کے مسائل میں آپ کے ساتھ ہوں، مجھے احساس ہے آج غریب گیس بجلی کا بل دے نہیں سکتا۔ کچھ لوگ مارچ میں مارچ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن اچھے برے وقت میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مودی کی حکومت میں جنگ کا خطرہ ہے، مودی کے پاس اس کی ولدیت کا سرٹیفیکیٹ نہیں ہو گا۔ عراق، لیبیا، یمن میں جو ہوا ہم دیکھتے رہے، پاکستان دنیا کے مسلمان کی آخری امید ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدقماش پاکستان میں انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔چین ہمارا آزمائشی دوست ہے لیکن چین کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں چین ایم ایل ون بنائے گا اور جلد اس کا افتتاح ہو گا۔

شیخ رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -