بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلئے کشمیر کمیٹی کو فعال کیا جائے‘ منصور احمد خان

بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلئے کشمیر کمیٹی کو فعال کیا جائے‘ منصور ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر مال پنجاب نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

حکومت نے کشمیر ایشو پر بہت کام کیا ہے لیکن یہ ناکافی ہے. خان گڑھ میں کشمیر یک جہتی کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے. کیونکہ تمام دریا کشمیر سے آتے ہیں. اور ہماری زرعی اور صنعتی ترقی کا انحصار اس پر ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کمیٹی کو فعال بنائے. وفود غیر ممالک بھجوائے جائیں جو موثر سفارت کاری کر کے کشمیر پر عالمی حمایت حاصل کر سکیں اور عالمی رائے عامہ ہموار کر سکیں. جبکہ پاکستانی سفارت خانوں کو اس حوالے سے رول ادا کرنا چاہیئے. تاکہ بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کیا جا سکے. اس موقع پر صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, کوارڈی نیٹر بلدیہ وقاص ہمایوں خان, ضلعی صدر آل پاکستان کسان اتحاد حاجی اختر سکھیرا, کریم بخش فوجی, اور سابق کونسلر بلدیہ منیر خان نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔

منصور احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -