ایف بی آر‘ چیئرمین شبر زیدی جلد چارج سنبھال لیں گے‘ ترجمان کی وضاحت

  ایف بی آر‘ چیئرمین شبر زیدی جلد چارج سنبھال لیں گے‘ ترجمان کی وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق چیئر مین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں، ایف بی آرترجمان ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی ہونے کے حوالے سے میڈیا (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

میں آنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید محمد شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر طبی وجوہات کی بناء پر چٹھی پر ہیں اور طبیعت بہتر ہونے پر ایف بی آر چیئرمین کا چارج سنبھالیں گے۔ سید شبر زیدی کی چھٹی کی وجہ سے چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں ہوئی بلکہ اس پوسٹ پر نوشین امجد جاوید، ان لینڈ ریوینیو افسر گریڈ 22کوبطور چیئرپرسن ایف بی آر جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر 0184-IR/2020بتاریخ اکتیس جنوری دو ہزار بیس کو دیکھ بھال کا چارج تفویض ہوا ہے۔
وضاحت