گیسٹرو میں مبتلا خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)گیسٹرو میں مبتلا60سالہ خاتون ہسپتال میں چل بسی‘ چک122 پی کی رہائشی60 سالہ سکینہ بی بی کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سکینہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔