کشمیریوں کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے‘ شیخ احسن رشید

  کشمیریوں کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے‘ ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر) پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر,حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو اور خطہ کے معروف صنعتکار شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم یکجان ہے کشمیریوں کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے دنیا کی تاریخ کا طویل ترین 6 ماہ سے جاری کرفیو ختم کرنے, مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دینے کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ احسن رشید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر جنت نظیر وادی گزشتہ دس سال سے خون میں نہا رہی ہے تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہندوستانی فوج جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اس کے تدارک کے لئے پوری پاکستانی قوم نہ صرف آواز بلند کر رہی ہے بلکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے قیادت میں اعلی سطح کی جو سفارتی کوششیں کر رہی ہے اب وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کے چراغ سے روشنی حاصل کریں گے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -