مقبوضہ کشمیر غاصب بھارتی چنگل سے جلد آزا ہوجائیگا‘ خاور علی شاہ

      مقبوضہ کشمیر غاصب بھارتی چنگل سے جلد آزا ہوجائیگا‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا جھلا ر مدینہ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) نریندر مودی کی صورت میں مسلمانوں کو”ہٹلر ثا نی“ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مسلم امہ کو ذاتی مفادات کی پالیسیاں ترک کرنا ہوں گے، اقوام عالم کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں ناکام ہو چکی ہیں،کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہو لی کھیلی جارہی ہے، کشمیر یو ں کے بہیمانہ قتل عام پر عالمی قوتوں کی خاموشی قابل افسوس ہے،کشمیریو ں سے پاکستانیوں رشتہ دلوں کی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

دھڑکنوں کی طرح ہے، کشمیر کو پاکستان سے کر نے کو ئی سازش کامیاب نہیں ہو گی،انتہا پسند بھارتی حکمران مسلمانوں کی نسل کشی کے مکروہ دھندے میں مصروف ہیں، ہندو بنیا ء زیادہ دیر مسلمانوں کو یرغمال نہیں رکھ سکتا،اسلامی امہ بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،،ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز یو م یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں دی سکالرز اور زکریا ہائی سکولوں کے زیر اہتمام پر نسپل میاں محود احمد صدیقی کی قیادت میں سکالرزسکول سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے محمود احمد صدیقی، ملک عمر طارق،مسعود عثمانی،ناصر قمر،ملک صدیق خالد،ملک سعید اختر،مہر سجاد حسین دیگر مقررین نے خطابا ت کے دوران کیا، ریلی ملتان روڈ، چو ک سردار پورروڈ، کچہری روڈ،مین بازار،خانیوال روڈ سے ہو یی ہو ئی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہو ئی،مزید برآں محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال تحصیل کبیروالا کے زیر اہتمام رکن صو بائی اسمبلی،قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی قیادت میں ٹی ایم اے سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ مدثر نواز، سرپرست مر کزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد سنگا، ڈی او لٹریسی طاہرہ رفیق سمیت دیگر انتظامی آفیسران بھی شریک ہو ئے، اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب خار جہ پالیسی سے بھارت دنیا میں تنہا ہو کررہ گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل بہت قریب پہنچ چکی ہے اورمقبو ضہ کشمیر غاصب بھارت کے چنگل سے جلد آزا دہو گا، مزید برآں مقامی سماجی تنظیم سٹیزن رایٹس کو نسل کے زیر اہتمام صدر کو نسل چوہدری محمد یٰسین کمبوہ کی رہائشگا ہ پر”یکجہتی کشمیر“ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہو ئے مہر نویسد اختر گھبیسر، چوہدری اختر جلال نعیم، چوہدری عبدالوہاب، چوہدری راشد بشیر،حا جی محمد حسین رو فی، راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے، راؤ سلیم ثاقب، اختر خان بلوچ،چوہدری شہبا ز یعقوب،چوہدری سہیل زمان دیگر نے خطابا ت کے دوران کشمیر کی بگڑتی صورتحالہ کا اسلامی دنیا کو ذمہ دارقراردیتے کہا کہ اسلامہ کا بھارت کے خلاف ٹھوس اقدام نہ اٹھانا اور کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموش رہنا انتہا ئی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی جبری طور مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر نے کی کوشش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،مزید برآں یوم کشمیر کے موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال میں بھی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عماہ علی بھٹی کی قیادت میں داکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ریلی نکالی جس میں بھارت امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی،ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے ایم ایس ڈاکٹر عمارہ علی بھٹی نے کہا کہ سو چے سمجھے منصو بے کے تحت کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مہم جاری ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان نہ صرف حق خود ارادیت بلکہ تحفظ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جاحانہ عزائم نے پوری دنیا میں بے چینی کی فضا پید اکر کے رکھ دی ہے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -