جنوبی پنجاب‘ فنی تعلیمی اداروں کیلئے 220افراد بھرتی کرنیکی منظوری

جنوبی پنجاب‘ فنی تعلیمی اداروں کیلئے 220افراد بھرتی کرنیکی منظوری

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں کیلئے 220 افراد کو بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی،وزیراعظم عمران خان کے انقلابی ہنرمند نوجوان پروگرام کو سابق حکمرانوں کی جانب سے نظر انداز شدہ علاقوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں فنی تعلیمی اداروں کی تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

شامل کیا گیا ہے۔رحیم یار خان، راجن پور، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، فتح پور،صادق آباد، ترانڈہ محمد پناہ اور ملتان میں فنی تعلیمی ادارے قائم، جنوبی پنجاب میں 7 فنی تعلیمی اداروں کی تکمیل کیلئے 2 ارب 37کروڑ 84 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جنوبی پنجاب کے ٹیکنیکل ٹریننگ اداروں میں پروکیورمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا، جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں میں ایسوسی ایٹ انجینئر، آٹو مکینک، الیکٹریشن، موبائل ریپیئرنگ اور پلمبر کے کورسز کرائے جائیں گے، ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت قائم جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں کیلئے 220 افراد کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -