کیٹل مارکیٹ ملتان کیلئے نان پرافٹ آرگنائزیشن کا سرٹیفیکٹ فائنل
ملتان (سپیشل رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کوپاکستان سینٹر فار فلنتھراپی (ذیلی ادارہ ایف بی آر) نے نان پرافٹ آرگنائزیشن ڈکلیئر کردیا ہے، کیٹل مارکیٹ ملتان پنجاب کی پہلی کیٹل مارکیٹ ہے جسے نان پرافٹ آرگنائزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ڈاکٹر حماد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
کہا ہے کہ نان پرافٹ آرگنائزیشن سرٹیفکیٹ کا حصول ایک مشکل مرحلہ تھا جسے چیف فنانشل آفیسر رانا شہزاد افضل خان کی انتھک محنت اور لگن کے بدولت حاصل کیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر کمپنیوں میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی واحد ادارہ جسے نان پرافٹ آرگنائزیشن سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے، نان پرافٹ آرگنائزیشن ملنے پر کمشنر ملتان شان الحق کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ نان پرافٹ آرگنائزیشن کا درجہ ملنے سے کمپنی کو ایف بی آرکے ٹیکسز میں رعایت حاصل ہوگی،مزید براں چیف فنانشل آفیسر رانا شہزاد افضل نے چند روز قبل کمپنی کو پروفیشنل ٹریننگ سنٹر کا درجہ بھی ایوارڈ کروایا ہے، جس کی ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹس برطانیہ نے پاکستان کے کنٹری ہیڈ اسد حمید کی وساطت سے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ہے، اب اے سی سی اے کا طلبا اداریسے ٹریننگ مکمل کر کے ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی ممبر شپ کے حصول کیلئے قابل تصور کئے جائیں گے اور پبلک سیکٹر کمپنی میں کیٹل مارکیٹ کمپنی واحد منظور شدہ کمپنی ہے جو کہ مذکورہ معیار پر پورا اترتی ہے، دنیا بھر میں اے سی سی اے کے 7600منظور شدہ ادارے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ چیف فنانشل آفیسر رانا شہزاد افضل کی جانب سے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا پراجیکٹ ڈیزائن کیا گیا ہے اور پی سی ون کو لوکل سطح پر تیار کرکے لاکھوں روپے کے حکومتی فنڈز بچائے گئے ہیں۔ گذشتہ روز کنٹری ہیڈ اے سی سی اے اسد حمیدنے سرٹیفکیٹ چیف فنانشنل آفیسر رانا شہزاد افضل کو دیا۔ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے سی ایف او کو اعلیٰ حکام پر پرفارمنس سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش کردی ہے۔
فائنل