چوک سرور شہید‘ گلی‘ محلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح‘ مختلف وارڈز میں مظاہرے

  چوک سرور شہید‘ گلی‘ محلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح‘ مختلف وارڈز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر)ز چوک سرورشہید کے مختلف محلوں میں نالی اور ٹف ٹائل لگانے کے عمل کا آغاز ہوگیا۔ اور اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے شروع کرایا، جس وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے گزشتہ روز فیتے کاٹ کر افتتا ح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے۔چوک (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

سرورشہید کے لئے اڑھائی کروڑ کے فنڈز منظور کروائے ہیں۔ جس سے مختلف محلوں میں نالی وسولنگ ٹف ٹائل کا کام مکمل کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ بھی جلد دلوایا جائے گا اور یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت میں جنوبی پنجاب کے سارے فنڈز شہبازشریف اٹھا کر لاہور لے جاتا تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، دریں اثناء چوک سرورشہید کے مختلف وارڈز میں نظر انداز کرنے کئے جانے پر شہریوں نے وفاقی وزیر مملکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا
مظاہرے