دائرہ دین پناہ‘ 13انڈوں نے بھٹہ مالک کی جان لے لی

  دائرہ دین پناہ‘ 13انڈوں نے بھٹہ مالک کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) 13انڈے کھانے والا خشت بھٹہ کا مالک 15دن کی موت و حیات کے بعد نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا،چوہدری میڈیکل سٹورکا مالک 40سالہ تاجر دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے علاقہ سیف چوک کے رہائشی خشت بھٹہ کے مالک نادرخان پٹھان نے 15روز قبل ایک ہی وقت میں 13انڈے کھائے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوگئی جسے نشتر ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کرادیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نادرخان جانبر نہ ہوسکا اور نشتر ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا جس کی نماز جنازہ 11بجے دن سیف چوک پر اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا علاوہ ازیں دائرہ دین پناہ میں چوہدری میڈیکل سٹورکے مالک 40 سالہ چوہدری محمد خالد ایوب جوکہ شوگراور دل کے مرض میں مبتلاتھے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح ادا کی جائے گی۔
جان