جلالپورپیروالا‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاشتکار جاں بحق

جلالپورپیروالا‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاشتکار جاں بحق

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگسے کاشتکار جاں بحق ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس موقع پر پہنچی ملزمان کی تلاش میں ناکہ بندی کی گئی مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا تفصیل کے مطابق جلالپور سے لودھراں جاتے ہوئے کوٹلہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

سوار کو روک کر گولی مار دی ملزموں نے مقتول کو موٹرسائیکل سے اتار کر گولی مار ی اور چلے گئے،چھتو والا کا رہائشی عبد الشکور جو کہ کاشتکاری کرتا تھا موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال پولیس اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے پولیس کے مطابق خاندانی ناچاقی قتل کا باعث ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد تلاش کر لیا جا ئے گا

کاشتکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -