فتح پور‘ دو لڑکیاں ہلاک‘ سوتیلے باپ پر قتل کا الزام‘ کارروائی شروع

فتح پور‘ دو لڑکیاں ہلاک‘ سوتیلے باپ پر قتل کا الزام‘ کارروائی شروع

  

خیرپورسادات (نمائندہ خصوصی) فتح پور جنوبی میں انتہائی دلخراش واقعہ میں دو جڑواں بہنوں کو سوتیلے والد نے مبینہ طور پر زہریلی سپریپلادی ہسپتال میں دم توڑ گئیں تفصیل کے مطابق موضع فتح پور جنوبی کی بستی گوپانگ میں دو جڑواں بہنوں طاہرہ اور سمیرا کو انکے سوتیلے والد منیر ولد عبدالرحیم نے پہلے تشدد کیا اور بعد ازاں طیش میں آکر مبینہ طور پر دونوں کو کالا پتھر اور بعض ذرائع کے مطابق جویں مار زہر پلا دیا اور گھر سے فرار ہوگیا لڑکیوں کی والدہ گھاس کاٹنے کے بعد گھر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

پہنچی تو دونوں بہنیں بے ہوش پڑی تھیں خاتون کے شور پر مقامی لوگ پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی اور متاثرہ بہنوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیا دونوں بہنیں طبی امداد سے قبل ہسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ ہسپتال میں موجود جاں بحق لڑکیوں کی والدہ نے بتایا کہ دونوں بہنوں میں جھگڑا ہوا اور دونوں نے زہر پی کر خود کشی کرلی ہے میں منع کرتی رہی لیکن دونوں نے میری بات نہیں مانی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہنوں کے مبینہ قتل پر بھائی یوسف بھی بے ہوش ہو گیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاولپور ریفر کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق صدر پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سوتیلے والد منیر کو گرفتار کیا لیکن بعد ازاں اسے ایک سیاسی شخصیت کی مداخلت پر چھوڑ دیا اہل علاقہ نے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے بعد از تحقیقات میرٹ پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -