غیرت کے نام پر قتل‘ 3افراد کیخلاف مقدمہ‘ گرفتاری کیلئے چھاپے شروع
د ائرہ دین پناہ(نامہ نگار)غیرت کے نام پر قتل ہونے والی معافیہ کے قتل میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز نواحی بستی پوڑا میں باپ محمد اسماعیل پوڑا، بھائی محمد عضیف، ماموں محمد جمیل کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پرمعافیہ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے قتل (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کیس کے تفتیش جدید ٹیکنالوجی کے تحت کی جارہی ہے پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف SHO دائرہ دین پناہ عصمت عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تا ہم تینوں ملزمان فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش کے لئے چھاپے مار رہی ہے دوسری طرف رات گئے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کے بعد چاہ نیل والاپرنمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
قتل