ڈیرہ میں تقریب‘ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین

      ڈیرہ میں تقریب‘ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):ضلعی انتظامیہ اور ڈی جی خان آرٹ کونسل کے اشتراک سے آرٹس کونسل میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

طاہر فاروق، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و آرٹ کونسل ریاض الحق بھٹی،محبوب حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم وستم بند کرے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے فعال کردار اداکرے۔اس موقع پر آرٹ کونسل کی طرف سے مقامی فنکاروں نے ''کرفیو'' کے عنوان پر کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی حقوق کی پامالی کو اچھے انداز میں پیش کیا۔بوائز سکاؤٹس نے کشمیری شہداء کو سلامی پیش کی. مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔
خراج تحسین