کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستانی قوم کو متحد ہونا پڑے گا‘ سید عابد امام

کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستانی قوم کو متحد ہونا پڑے گا‘ سید عابد امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کے بیٹے سید عابد امام نے کہا ہے کہ مظلوم و محکوم کشمیری پاکستان او ر عالم اسلام کی مدد کے منتظر ہیں جنہیں بھارت کے غاصبانہ اور ظالمانہ شکنجے سے آزادی دلانے کیلئے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ایک متحد اور بھرپور جدو جہد کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل و ضلعی ممبر امن کمیٹی مفتی عمر فاروق کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستانی قوم کو متحد ہو کر عالمی سطح پر بھارت کے مظالم بارے آگاہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزادی کیلئے اس بارے اقوام متحدہ کی بے بسی کو توڑنا ہوگا جسکے لئے پوری قوم عالمی رائے عامہ ہموار کرے۔ پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر و ضلعی ممبر امن کمیٹی مفتی عمر فاروق نے کہاکہ کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کی آزادی جہاد کے بغیر ممکن نہیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم اور ان کے حق خود ارادیت کیلئے پوری دنیا کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔
عابد امام